(ویب ڈیسک) بٹگرام کے قریب مسافروں سے بھری وین گہری کھائی میں جا گری۔
تفصیلات کے مطابق بٹگرام کی تحصیل آلائی براچھڑ سے مسافر وین بنہ جا رہی تھی، ڈرائیور لاپرواہی سے وین چلا رہا تھا کہ اچانک ایک موڑ آنے پر گاڑی کا کنٹرول نہ کر سکا جس کے باعث وین قلابازیاں کھاتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کے سبب 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔