علی سا ہی :لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ڈکیت گینگ کیخلاف آپریشن جا ری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیف سٹی ٹیم کی نشاندہی پرتھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کیا،پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا،ملزمان سے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں،موبائل فون، پستول اورنقدی برآمدہوئی ہے۔
ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ناصر اور غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کوگرفتار کرتے ہوئے ضابطے کےمطابق مقدمہ درج کر لیا گیا،جرائم کے خاتمے کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے آپریشنز جاری ہیں۔