ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 15 پیسے کمی کے بعد  293روپے 75پیسے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 1روپیہ اور پانچ پیسے سستا ہوا تھا۔ماہرین  کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں ذخائر کی برآمدگی کیلئے متعلقہ اداروں کی گھروں پر چھاپے مارنے کی حکمت عملی اختیار کرنے اطلاعات کے باعث گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔