کومل اسلم :شہر کا موسم خوشگوار،مطلع جزوی طور پر ابر آلودہے،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطا بق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ، فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 155 ریکارڈ کی گئی ہے۔سید مراتب علی روڈ 158،یوایس قونصلیٹ پر آلودگی کی شرح 154ریکارڈکی گئی جبکہ مال روڈ 144،جوہر ٹاؤن 130،انارکلی میں آلودگی شرح 120 ریکارڈ کی گئی ہے۔