ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان،انگلینڈ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو  6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

انگلینڈ نے پاکستان کا 159 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرلیا، ایلکس ہیلز53 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 قبل ازیں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے تھے، محمد رضوان 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔