(عظمت مجید)احتیاط کیجیے!شہر میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا ،شہر میں ڈینگی کے مزید 105 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے 168 افراد زیر علاج ہیں۔
ڈینگی کے وار میں تیزی آنے لگی،شہر میں ڈینگی کے مزید 105نئے مریض سامنے آگئے جبکہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے 168 افراد زیر علاج اور شہر میں 926 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے تلف کردیا۔شہری ڈینگی سے بچاؤ کے لیے پورے آستین والے کپڑے پہننے کے ساتھ مچھر مار لوشن کا استعمال کریں اور طبی ماہرین کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرکے خود کو ڈینگی مچھر سے بچا سکتے ہیں۔