ویب ڈیسک: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 100 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 32ہزار 973 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 7 ڈالرز اضافے سے 1669 ڈالرز فی اونس ہے