حکومت نے پراپرٹی کی رجسٹریشن کرانے والے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

پراپرٹی رجسٹریشن،سٹیمپ ڈیوٹی،وزیر قانون،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب کے شہری علاقوں میں رجسٹری کی سٹیمپ ڈیوٹی میں کمی کا فیصلہ،کابینہ کمیٹی نے سٹیمپ ڈیوٹی 2 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔
  وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت امور قانون سازی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون خرم شہزاد ورک، وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی نے شرکت کی ۔اجلاس مین سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کی سٹیمپ ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے سٹیمپ ڈیوٹی 2 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی منظوری دی۔
فیصلے سے پراپرٹی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی ہوگی، ریونیو بڑھے گا جبکہ دیہی علاقوں میں بھی سٹیمپ ڈیوٹی میں کمی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے بجٹ میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کا حکم دیا ہے، دوسری جانب اجلاس میں وائلڈ لائف کے پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز رولز کی منظوری دے دی گئی جس سے سے جنگلی حیات کے تحفظ اور نگرانی میں بہتری آئے گی۔