عمران خان کی تقریر سننے کے عذاب سے گزرنا پسند نہیں کرتی، مریم نواز

 عمران خان کی تقریر سننے کے عذاب سے گزرنا پسند نہیں کرتی، مریم نواز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ قدرت کا اصول ہے سچ سامنے آہی جاتا ہے ،اللہ پر بھروسہ ہے ،انصاف کی توقع ہے،ن لیگی نائب صدر مریم نواز فیصلہ ہوگا تب وہ ساری باتیں کہوں گی جو ابھی تک نہیں کہیں، چکوال جلسے میں کچھ باتیں بہت واضح تھیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سننے کے عذاب سے گزرنا پسند نہیں کرتی، عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں خوف کا بت توڑدیں، آپ توخود نام لینے سے ڈرتے ہیں، عمران خان نان ایشو کو ایشو بنارہے ہیں، عمران خان جن کو ذمہ دار ٹھہرارہے ہیں ،ان کا نام کیوں نہیں لیتے ؟ عمران خان نے پارٹی اجلاس میں کہا کون کس سےملاقات کررہا ہے۔

کیاعمران خان نے اپنی پارٹی کو ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا تھا، کل جو کالز کروارہا تھاآج وہ کہہ رہےہیں میرے اراکین کو کالز آرہی ہیں، کالز کے اگر ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں، کالز تو ہمیں بھی آتی تھیں اور دھمکیاں ہمیں بھی ملتی تھیں، ہمارا انقلاب فوت نہیں ہوا، عمران خان کا انقلاب راناثنااللہ کےڈر سے نکلا ہی نہیں ۔

ن لیگ کی نائب صدرکا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ہم نے بھی کیے ،جمہوریت کی حامی ہوں، عمران خان کو چھوڑ کرہمیں پاکستان کی ترقی کی بات کرنی چاہیے، اداروں پرحملہ کرنا،پسند کی تقرری کے لیے انتشار کی طرف جانا کیا جمہوری شخص کا عمل ہے؟ عمران خان جلسوں میں لوگوں کو انتشار پر اکساتے ہیں، عمران خان کا طریقہ ڈراو دھمکا کر اپنا راستہ صاف کرناہے، بہروپیے کی اصلیت کو بے نقاب کرنا ضروری ہے،  نوازشریف کیس میں بھی دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا، نوازشریف واپس آجائیں گے، پنجاب حکومت جتنی جلد ختم ہوجائے بہترہے، ملک میں مہنگائی کاذمہ دار عمران خان ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer