ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگزیب، میاں جاوید لطیف کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

Maryam Aurangzeb and Mian Javed Latif
کیپشن: Maryam Aurangzeb and Mian Javed Latif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، مسلم لیگ(ن) کے رہنما  میاں جاوید لطیف اور پی ٹی وی حکام کے خلاف پشاور میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب، لیگی رہنما میاں جاوید لطیف اور پی ٹی وی چیئرپرسن کے خلاف پی ٹی آئی کارکن رحمان اللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، رحمان بابا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں مختلف نوعیت کی 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

  ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 14 ستمبر کو پی ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس نشر کی گئی، جسے مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کے ایماء پر سرکاری ٹی وی پر چلایا گیا، پی ٹی وی حکام سہیل علی، شاہرہ شاہد نے سیاق وسباق سے ہٹ کر عمران خان کی تقاریر کے ایڈیٹڈ کلپس چلائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔