ویب ڈیسک:کوئٹہ تفتان شاہراہ پرگاڑی اورٹرالر میں ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد ریکی ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق گاڑی اور ٹرالر میں تصادم سے زخمی ہونے والے حاجی زابد ریکی کو کوئٹہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حاجی زابد ریکی ضلع واشک کےایم پی اے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے گاڑی کی تصویر اور اسپتال میں طبی امداد کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔