ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ ایم کیوایم کے پاس کونساخصوصی پیغام لےکرجائیں گے؟

Rana Sanaullah
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ آج وزیراعظم کا خصوصی پیغام لے کر ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ آج ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جائیں گے ، ذرائع نے بتایا رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیر داخلہ وزیراعظم کا خصوصی پیغام ایم کیو ایم قیادت تک پہنچائیں گے۔اس موقع پر وزیرداخلہ کے ہمراہ ایاز صادق اور دیگر وزراء بھی ہوں گے۔وزیرداخلہ رانا ثنااللہ ملاقات کے بعد وزیراعلی سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔

گذشتہ روز کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز سے متعلق پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے بیان کے سلسلے میں ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی قیادت سے رابطہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد کی جانب سے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم وفد نے اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جرائم میں ملوث افراد کو کڑی سزائیں دینا ہوں گی، جس کے لیے ماڈل کورٹس اور دہشت گردی کی دفعات بحال کی جائیں، وفد نے الیکشن کمیٹی کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔