(ویب ڈیسک) کسی بھی ملک کی قومی ائیرلائن ہو یا نجی ائیرلائن اس کی تمام فلائٹس میں لوگوں کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی ہدایات دی جاتی ہیں،ایک ایسا غیراخلاقی واقعہ آئرش فلائٹ ریان ایئر میں پیش آیا، فلائٹ کی ایک انتہائی شرمناک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔
بھارتی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق آئرلینڈ کی فلائٹ ریان ایئر اپنی سستی فلائٹ سروس کے لئے جانی جاتی ہے۔ فلائٹ سے ایک چونکا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں ایک جوڑے کی جانب سے سفر کرنے کے دوران فحش حرکتیں کی گئیں۔ اس جوڑے کو کسی بات کی نہ کوئی پرواہ تھی او نہ ہی کوئی ڈر۔ وہ سیٹ پر آرام سے ایک دوسرے کے ساتھ فحش حرکات کرتے نظر آئے۔ انہیں روکنے کے بجائے لوگ ان کی ویڈیو بنانے میں مصروف تھے۔ اس کا بھی جوڑے پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو ٹویٹر پر 14 ستمبر کو شیئر کی گئی تھی۔ اس جوڑے کو روکنے والا کوئی نہیں تھا۔ جس شخص نے یہ ویڈیو آن لائن پوسٹ کی اس نے بتایا کہ یہ واقعہ آئرش فلائٹ ریان ایئر کا ہے۔ اگلی بار وہ اس ایئر لائن میں بکنگ سے پہلے سوچے گا۔ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد اسے اب تک ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے۔ حالانکہ، ابھی تک ریان ایئر لائن نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ لوگوں نے ویڈیو دیکھ بڑی حیرانگی کا اظہار کیا ہے ، زیادہ تر لوگوں نے کہا ہے کہ لوگ سستی شہرت کیلئے ایسی حرکات کرتے ہیں، ایسی حرکتوں سے مسافروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایئرلائن کی گائیڈ لائن میں صاف لکھا ہے کہ فلائٹ میں فحش حرکتیں کرنا جرم ہے۔ جو مسافر ایسا کرتا ہے اسے فلائٹ سے اتارا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل میں اس پر سفر کرنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ ایئر لائن کے ٹکٹ دیگر آئرش کمپنیوں کے مقابلے میں سستے ہیں۔ اس کی وجہ سے عام لوگ اس ایئر لائن سے سفر کرنا پسند کرتے ہیں لیکن اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اب شاید ہی کوئی اس کے ساتھ سفر کرنا چاہےگا۔