افغانستان میں آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی عائد

IPL ban in Afghanistan
کیپشن: Indian Premier League
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  طالبان نے افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کا 14 واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں کئی غیرملکی کھلاڑی بھی شرکت کر رہےہیں۔ طالبان نے افغانستان پر کنٹرول کے بعد آئی پی ایل کی نشریات پر

پابندی عائد کردی ۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مومند نے اپنی ایک  ٹوئٹ میں بتایا کہ طالبان نے قومی ٹی وی پرآئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔

اس کے علاوہ افغان صحافی انیس الرحمان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغان اسپورٹس چینل آر ٹی اے اسپورٹس ٹرانسمیشن کیلئے فیس بھی ادا کرچکا ہے۔تاہم اس حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر