شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد  تشویشناک حد تک بڑھ گئی

dengue lahore
کیپشن: dengue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)کوروناکےساتھ ڈینگی کے واربھی جاری،لاہور میں 24گھنٹوں میں ڈینگی کےمزید7مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  شہر میں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد487تک پہنچ گئی،لاہورکےہسپتالوں میں ڈینگی کے22مریض زیرعلاج ہیں،جن میں میوہسپتال میں 7،گنگارام ہسپتال میں 4ڈینگی کےمریض زیرعلاج ہیں۔ اسی طرح سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے 3مریض مسعودہسپتال، ڈاکٹرہسپتال میں 2،2مریض جبکہ شالامار ہسپتال ،اتفاق ہسپتال میں 1،1ڈینگی کامریض زیرعلاج ہیں۔حمید لطیف ہسپتال میں بھی ڈینگی کاایک مریض زیرعلاج ہے ۔

محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے گزشتہ روز 75ہزار299ان ڈورمقامات کی چیکنگ کی ،شہر میں 9ہزار956آؤٹ ڈورمقامات کی چیکنگ کی گئی۔گزشتہ روز 1299ان ڈور،آؤٹ ڈورمقامات سےلاروابرآمدہوا ، ہر سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے وارڈ مختص کردیے گئے اور محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں سرویلینس بھی تیز کردیں۔