(ویب ڈیکس) پی سی بی کو کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین بلانے کی اجازت مل گئی، اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، پی سی بی کو شائقین کی موجودگی میں ٹی ٹونٹی میچز کرانے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑی اجازت مل گئی،پی سی بی کو کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین بلانے کی اجازت مل گئی،اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا،پی سی بی کو شائقین کی موجودگی میں ٹی ٹونٹی میچز کرانے کی اجازت مل گئی،کرکٹ گرائونڈ میں 25 فیصد شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق 30 ستمبر تک 25 فیصد شائقین گرائونڈ میں میچ دیکھ سکیں گے،25 فیصد شائقین کی موجودگی کی شرح میں اضافے پر نظرثانی 28 ستمبر کو ہو گی،ویکسی نیٹڈ افراد کو کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی،پی سی بی ویکسی نیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کے لئےمیکنزم تیار کرے گا۔
واضح رہے کہ پاک انگلینڈ سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی اختتام پذیر ہوگئی، مہمان ٹیم نے سکیورٹی خدشات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، ہم نے نیوزی کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی.
وزیر اعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری سیکورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں.