ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت نے عمر شریف کیلئے رقم جاری کردی

Comedian Umar Sharif
کیپشن: Umar Sharif
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لیجنڈری اداکار عمر شریف کی امریکا منتقلی کے لیے آخری مشکل بھی دور ہو گئی ، سندھ حکومت نے ائیر ایمبولینس کے اخراجات کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ، محکمہ خزانہ سندھ نے فنانس ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے لیجنڈری اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے امریکہ منتقلی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ عمر شریف کے امریکہ جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کے اخراجات کے لیے فنڈ منظور ہو چکے ہیں۔ ایئر ایمبولینس سروس کی انٹرنیشنل طریقہ کار کے تحت ادائیگی کے لیے مرکزی حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ سندھ نے فنانس ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔  محکمہ صحت کی سفارش پر سندھ حکومت نے 40 ملین کی رقم منظور کی تھی۔