اتنی تو نیوزی لینڈ کی فوج نہیں، جتنی ہم نے سکیورٹی دیدی، شیخ رشید

Interior Minister of Pakistan
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: Dunya News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اتنی نیوزی لینڈ میں فورسز نہیں ہوں گی، جتنی پاکستان نے اُن کی ٹیم کو سکیورٹی دی۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ نے بتایا کہ کابینہ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فوج کی سکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مایوسی کفر ہے، ایک دن آئے گا کہ تمام ٹیمیں آئیں گی۔ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پڑوسی ملک انڈیا میں کورونا سے تباہی بربادی ہوئی ہے، وہاں کوئی کرکٹ نہیں ہو رہی۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے، آج نہیں تو کل ہمارے ملک میں کرکٹ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جن کا یہ کھیل ہے ان کے سیاسی عزائم ہیں، وزیر داخلہ کے مطابق ’ثابت ہو گیا جو ای میل آئی ہے وہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے کے بعد آئی ہے۔ دنیا میں مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں فائرنگ کے واقعات ہوتے ہیں مگر کچھ نہیں ہوتا جبکہ ہمارے یہاں معمولی پھلجڑی بھی چلتی ہے تو منفی تاثر پھیلایا جاتا ہے۔ آج بھی روس میں ایک طالب علم نے فائرنگ کر کے آٹھ دس بندے مار دیے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے جو سلوک کیا جا رہا ہے ہم اس کے مستحق نہیں ہیں۔ ہم نے 86 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے اس لیے ہماری قربانیوں کا احترام کیا جائے۔ بھارت کو افغانستان میں ناکامی ہوئی ہے، سرحد کا دورہ جنگ نہیں امن کے لیے کر رہا ہوں۔