ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی پنجاب کے نئے دلت وزیر اعلیٰ ''چنی'' نے حلف اٹھا لیا، کسانوں کے بل معاف

Punjab CM Charanjit Singh Channi
کیپشن: New CM Indian Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: بھارتی پنجاب کے نئے دلت وزیراعلیٰ چرن سنگھ چنی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی انہوں نے کسانون کے پانی اور بجلی کے بل معاف کرنے کااعلان کردیا۔
بطور وزیراعلی اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم مرکز سے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ چنڈی گڑھ میں کانفرنس کرتے ہوئے چرنجیت سنگھ چنی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ایک عام آدمی کو وزیر اعلیٰ بنا دیا ہے۔کانگریس کی آئیڈیا لوجی (نظریہ) چلے گی، جو سب کو ساتھ لے کر چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ذات یا فرقہ کے نام پر کوئی توڑ نہیں سکتا۔ بھارتی پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں چرنجیت سنگھ چنی سے حلف لیا۔ چرنجیت سنگھ چنی اور ان کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سکھجندر سنگھ رندھاوا اور او پی سونی نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا جو  پنجابی زبان میں لیا گیا۔

اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی  بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ پروگرام میں پنجاب پردیش کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو اور جنرل سکریٹری ہریش راوت بھی موجود تھے۔