نان کسٹم گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

Crackdown against non-customs vehicles
کیپشن: Non custom paid cars in Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   کسٹمز اور ایف سی کی جانب سے نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،17 نان پیڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز اور ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے نوکنڈی کے مقام پر 17 نان پیڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔ تحویل میں لی گئی گاڑیوں گاڑیوں کی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

حکام کے مطابق  نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی قیمت6کروڑروپےسےزائدبنتی ہے، نان کسٹمزپیڈگاڑیوں سےقومی خزانےکونقصان پہنچ رہاہے۔صوبے بھر اور بارڈر ایریاز میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف حکمت تیار کرلی گئی ہے ، اس حوالے سے کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو کوئٹہ عرفان جاوید نے کہا کہ غیرقانونی این سی پی گاڑیوں کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر شروع کیا جائے گا۔

کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن کے لیے کسٹمز و دیگر ادارے جن میں ایف سی، پولیس، لیویز اور دیگر ادارے مل کر کام کریں گے، نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر