نیٹ فلیکس نے ’ایمی‘ ایوارڈز 2021' کا میلہ لوٹ لیا

Netflix Wins At 2021 Emmy Awards
کیپشن: Netflix
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیٹ فلیکس نے 44 ایوارڈز کے ساتھ ایک سال میں سب سے زیادہ ایمی ایوارڈز کا ریکارڈ قائم کیا،اس سے قبل 1974 میں ویاکوم سی بی ایس انکارپوریٹڈ کے سی بی ایس براڈکاسٹ نیٹ ورک نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس نے 44 ایوارڈز کے ساتھ ایک سال میں سب سے زیادہ ایمی ایوارڈز کا ریکارڈ قائم کیا اس سے قبل 1974 میں ویاکوم سی بی ایس انکارپوریٹڈ کے سی بی ایس براڈکاسٹ نیٹ ورک نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ایپل ٹی وی پلس کے ’ٹیڈ لاسو’ نے بہترین کامیڈی کا اعزاز جیتا جبکہ اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس نے ’دی کراؤن’ کے لیے بہترین ڈرامے کا ایوارڈ حاصل کرکے اپنا اب تک کا سب سے بڑا ٹیلی ویژن ایوارڈ جیت لیا۔ایمی کی 73 ویں سالانہ ایوارڈز تقریب 19 ستمبر کو لاس اینجلس میں روایتی انداز میں منعقد ہوئی جو گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے آن لائن منعقد ہوئی تھی۔کامیڈی سیریز ’ٹیڈ لاسو’ نے ایپل ٹی وی پلس کے لیے مجموعی طور پر 7 ایوارڈز جیتے، اس اسٹریمنگ سروس کو آئی فون بنانے والی کمپنی نے 2 برس قبل متعارف کرایا تھا۔اپنے آغاز کے بعد سے ایپل ٹی وی پلس نے درجنوں اوریجنل شوز اور فلمیں ریلیز کی ہیں اور وہ نہ صرف مقبول ترین اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس بلکہ دیگر بڑی میڈیا کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جن میں والٹ ڈزنی کمپنی، اے ٹی اینڈ ٹی انکارپوریشن اور ایمیزون ڈاٹ کام شامل ہیں۔ایچ بی او، جسے اب اے ٹی اینڈ ٹی کی جانب سے ڈسکوری کو فروخت کیا جارہا ہے، ایمی ایوارڈز پر طویل عرصے تک غالب رہا لیکن نیٹ فلیکس نے اب اس کی جگہ لے لی ہے۔