(سٹی 42) 2018 میں صدر بازار کراچی سے 77 ارب روپے، بلیو ایرایا اسلام آباد سے 39 ارب روپے ، صدر بازار ملتان سے 6 ارب اورصدر بازار لاہورسے 5 ارب کا ٹیکس وصول کیا گیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کی گئی ٹیکس ڈائریکٹری 2018 کے مطابق صدر بازار کراچی کے 72 ہزار تاجروں نے 77 ارب روپے ، بلیو ایرایا اسلام آباد کے 5854 تاجروں نے 39 ارب روپے اور صدر بازار ملتان کے 38 ہزار تاجروں نے 6 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔
صدر بازار لاہور کے 19 ہزار تاجروں نے 5 ارب 31 کروڑ روپے ، کارخانو مارکیٹ پشاور کے 10 ہزار 417 تاجروں نے 5 ارب 27 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا اورصدر پشاور کے 6429 تاجروں نے 3 ارب 30 کروڑ روپے ، صدر راوالپنڈی 13 ہزار 488 تاجروں نے 2 ارب 26 کروڑ ، جوڑیا بازار کے 2384 تاجروں نے تین ارب 5 کروڑ روپے اوربہادر آباد مارکیٹ کے 2461 تاجروں نے ایک ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔
واپڈا ٹاؤن لاہور کے 10 ہزار 967 تاجروں نے ایک ارب 36 کروڑ روپے ، لیاقت آباد کراچی کے 10 ہزار 803 تاجروں نے 99 کروڑ 35 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا انارکلی بازار لاہور کے 3390 تاجروں 30 کروڑ روپےاور اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور کے 2120 تاجروں نے 8 کروڑ 42 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔