ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوروں نے ایس ایچ او کو بھی نہ بخشا، گھر کی دہلیز سے گاڑی غائب

چوروں نے ایس ایچ او کو بھی نہ بخشا، گھر کی دہلیز سے گاڑی غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) پنجاب حکومت کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا، عوام ہوں یا پولیس افسر سب کو چوروں، ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا، شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے خود ہی چوروں کا شکار ہونے لگے۔

رواں سال پاکستان جہاں ایک طرف کوروناجیسی خطرناک آگ میں سلگتا رہا تو دوسری طرف امن و امان کی خراب صورتحال، قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، خواتین کے ساتھ زیادتی وبچوں سے جنسی تشدد، بھتہ خوری ، ڈکیتیوں و چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور دیگر سنگین جرائم میں خطرناک حد تک اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنائے رکھی۔ 

شہر میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے بھی چوروں سے بچ نہ سکے۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو گھر کی دہلیز سے گاڑی چوری ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او گڑھی شاہو کی چوبرجی گارڈن میں گھر کے باہر سے گاڑی چوری ہوئی۔

ایس ایچ او گڑھی شاہو مسعود الرحمان کے بیٹے حسیب مسعود نے رات گئے گھر کے باہر گاڑی کھڑی کی، صبح ہونے سے پہلے گاڑی چوری ہو چکی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری کا مقدمہ تھانہ لٹن روڈ میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ گاڑی یا چوروں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔