(سٹی42)معاشرے میں معمولی سی بات پر تلخ کلامی کا ہونا اور پھر بات مرنے مارنے پر پہنچ جانےوالے واقعات کی شرح میں اضافہ رونماں ہورہا ہے، ایک ایسا ہی واقعہ ہنجروال کے علاقے میں میں پیش آیا جہاں شہری نےرکشہ ڈرائیور پر تشدد کیا جس سے وہ جاں کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ہنجروال کے میں شہری نےرکشہ ڈرائیور پر تشدد کیا،تشدد کے باعث رکشہ ڈرائیور 45 سالہ محمد حنیف جاں بحق ہوگیا، رکشہ ڈرائیور محمد حنیف پر شہری نے گزشتہ رات تشدد کیا،محمد حنیف کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا،لواحقین کی درخواست پر ملزم ذیشان گرفتارکرتے ہوئے پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
واضح رہے کہ عصر حاضر میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی اور عزیز واقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوچکے ہیں،شہر میں قتل وغارت اور مختلف جرائم میں اضافہ معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔ لاہور پولیس نے شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے والے ایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کی۔
سرعام فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا جبکہ شاہراہیں، گلیاں اور محلےغیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں۔ پولیس کے اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں روزانہ11افراد کوبے دردی سے قتل کیاجارہاہے۔