ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کی موجودگی پر مزید 8 تعلیمی ادارے سیل

 کورونا وائرس کی موجودگی پر مزید 8 تعلیمی ادارے سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   ضلع میں کورونا وائرس کی موجودگی پر مزید 8 تعلیمی ادارے سیل،تحصیل کلاچی، درابن، پہاڑپور اور ڈی آئی خان شہر کے سکول کالج شامل ہیں. ایف سی کالج کے طالبعلم میں وائرس کی تصدیق جبکہ پنجاب بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں پہلے ہی 34 طلبا میں وائرس کی تشخیص کی جاچکی ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر آفس ڈی آئی خان کا کہنا تھا کہ  ہائی سکول کچی پائند خان، گرلز ہائر سکینڈری سکول چاہ سید منور شامل، گورنمنٹ ڈگری کالج پہاڑپور، ہائی سکول نمبر 2 پہاڑپور، ہائی سکول کلاچی شامل ہیں.  ان تعلیمی اداروں کے 9 مریضوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے. کورونا وائرس کی موجودگی پر یہ تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے.

کورونا کے باعث لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد طالبعلموں میں کورونا کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے کورونا کی تشخیص کیلئے تعلیمی اداروں میں جاری رینڈم سیمپلنگ کے دوران لاہور میں ایک طالبعلم کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

ایف سی کالج میں زیر تعلیم طالبعلم کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے تاہم طبیعت بہتر ہونے پر فی الحال طالبعلم کو ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سیمپلنگ کے دوران پہلے تین روز کے دوران پنجاب میں 34 طلبا کے کورونا وبا میں مبتلا ہونے کی پہلے ہی تصدیق ہوچکی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق تعلیمی اداروں سے کورونا کیسز سامنے آنا خطرے کی علامت ہے جس کو بغور مانیٹر کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر نظر ثانی کی جانی چاہئے۔  

 

 

Shazia Bashir

Content Writer