بند واٹر فلٹریشن پلانٹس فوری بحال ہونگے، سڑکوں کی مرمت کیلئے ہوم ورک مکمل

بند واٹر فلٹریشن پلانٹس فوری بحال ہونگے، سڑکوں کی مرمت کیلئے ہوم ورک مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (راؤ دلشاد) میونسپل سروسز کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ذوالفقاراحمد گھمن کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، کمشنر نے بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کوفوری فعال کرنے اورترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے عوامی نمائندوں کو آن بورڈ لینے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال، ڈی سی قصور منظرجاوید، ڈی سی ننکانہ صاحب راجہ منصور، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز سمیت 40 محکموں کے سربراہ اور افسروں نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترقیاتی سکیم کا باقاعدہ افتتاح اور مقررہ مدت میں تکمیل کی پابندی ہو گی، ڈی سی تصدیق کریں گے کہ ترقیاتی سکیم عوامی ضرورت ہے، لاہور کی 765، شیخوپورہ 481، قصور464 اور ننکانہ کی 120 سکیموں کا جائزہ لیا گیا، سپورٹس کمپلیکس مکمل کرکے کووڈ 19 کے بعد سپورٹس ایونٹ کرائے جائیں، لاہور کی763 ترقیاتی سکیمیں منظور ہوچکی ہیں جن میں سے490 سکیموں کے ٹینڈر اور 419 کے ورک آرڈر جاری ہو چکے ہیں، لاہور میں ملنے والے فنڈز کا 99 فیصد خرچ ہو چکا ہے۔

 کمشنرلاہور نے کہا کہ وفاقی وصوبائی اور ضلعی سطح کی ہر سکیم کوڈی سی چیک کرنے کی اتھارٹی ہے کم سے کم وقت میں تمام فلٹریشن پلانٹ فعال کیے جائیں گے، ڈی سیزتمام فلٹریشن پلانٹس کے فعال ہونے کو چیک کریں گے،  شہر کی خستہ حال سڑکوں کی بحالی جبکہ سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تنصیب کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، شہر کو جلدروشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

 کمشنر لاہور نے پی ایچ اے کے ہارٹیکلچر انسٹیٹیوٹ کی سکیم کی منظوری دیدی جبکہ انسداد کووڈ19، ڈینگی، کورونا وائرس اور پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا

Sughra Afzal

Content Writer