شہری کی مدد نہ کرنے پر سب انسپکٹر اور اے ایس آئی گرفتار

شہری کی مدد نہ کرنے پر سب انسپکٹر اور اے ایس آئی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہری کی مدد نہ کرنے پر سب انسپکٹر اور اے ایس آئی گرفتار، سب انسپکٹر، اے ایس آئی نے واردات میں زخمی کی مدد نہیں کی جس پر سی سی پی او  کی ہدایت پر اہلکار  کو تھانہ چوہنگ میں بند کردیا گیا اور  مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   شہری کی مدد نہ کرنے پر سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سب انسپکٹر، اے ایس آئی نے واردات میں زخمی کی مدد نہیں کی جس پر سی سی پی او  کی ہدایت پر اہلکار  کو تھانہ چوہنگ میں بند کردیا گیا اور  مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ٹھوکر پر محمد علی کے ساتھ  2  ڈاکوؤں نے واردات کی، ڈاکوؤں نے شہری کو چاقو مار کر زخمی کیا، نقدی  اور لیپ ٹاپ لے گئے، زخمی شہری ناکہ پر مدد  کے لئے پہنچا تو اہلکاروں نے ٹرخا دیا تھا، سب انسپکٹر زبیر نے مدد کی بجائے تھانے سے رابطے کا مشورہ دیا اور کہا یہ میرا کام نہیں، سب انسپکٹر نے زخمی کو لیپ ٹاپ کی رسیدکے ساتھ تھانے آنے کا کہا۔

متاثرہ شہری کا  کہنا تھا کہ  پولیس مدد کرتی تو ڈاکوؤں کو پکڑ سکتی تھی

دوسری جانب  شہری کیساتھ ڈکیتی پرسی سی پی او عمرشیخ نےسخت نوٹس لیا،سی سی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کا افسوسناک رویہ ناقابل برداشت ہے، کسی بھی صورتحال میں شہریوں کی مدد کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer