وقار یونس نے مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ کی سحر انگیز شخصیت قرار دے دیا

وقار یونس نے مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ کی سحر انگیز شخصیت قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہبا زعلی ) سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری، باؤلنگ کوچ وقار یونس نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ کی سحر انگیز شخصیت قرار دے دیا۔

لنکن ٹائیگرز کو قابو کرنے کے لئے پاکستانی شاہینوں کی مشقیں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ ٹریننگ کی جبکہ کیمپ میں ٹارگٹ میچ بھی کھیلا گیا۔

کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وقار یونس نے مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ کی سحر انگیز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصباح اور میری سوچ کافی ملتی ہے۔ کوشش ہوگی کہ کوئی تنازع کھڑا کیے بغیر پاکستان کرکٹ کو اچھے انداز میں آگے لے کر چلیں۔

وقار یونس نے سرفراز کو تجربے کی بنیاد پر ٹیم کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کے رویے میں بہتری آئی ہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ ایک ہی ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا تجربہ مختلف ممالک میں کامیاب ہوچکا ہے اور امید ہے کہ پاکستان میں بھی یہ تجربہ کامیاب ہوگا۔