( قذافی بٹ ) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے تحریک انصاف کے اندر فاروڈ بلاک بننے کا دعویٰ کردیا، کہتے ہیں کہ بہت جلد پی ٹی آئی کا فاروڈ بلاک سامنے آنے والا ہے، تبدیلی وفاق اور پنجاب دونوں میں آئے گی۔
پنجاب اسمبلی کے احاطےمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں شیخ رشید نےجس تبدیلی کی بات کی وہ تحریک انصاف کے اندر فاروڈ بلاک کی صورت میں سامنے آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ یہ وقت ایسی سیاست کرنے کا نہیں۔ پیپلز پارٹی کسی گرفتاری سے ڈرتی ہے نہ سودے بازی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے ملک انتشار کا شکار ہوگا، حکومت گرفتاریاں کرپشن کے خاتمے کے لئے نہیں کسی اور ایجنڈے کے تحت کر رہی ہے، احتساب شفاف ہونا چایئے۔