وفاقی حکومت کیجانب سے لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی نجکاری کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کیجانب سے لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی نجکاری کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: وفاقی حکومت کی جانب سے لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیخلاف واپڈا ہائیڈرو یونین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ایک حصے کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے خلاف لیسکو ملازمین کی بڑی تعداد نے پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا،  مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ منافع بخش کمپنیوں کو ماضی میں بھی فروخت کرنے کی کوشش کی گئی، اب نئے پاکستان میں بھی وہی کیا جا رہا ہے جس پر یونین سراپا احتجاج ہے۔

احتجاج میں شریک دیگر ملازمین کے مطابق نجکاری کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، جبکہ صارفین سے بھی سستی بجلی کی سہولت چھین لی جائے گی،  لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ماضی میں بھی نجکاری کرنے کے فیزلے ہوتے رہے تاہم پایہ تکمیل تک نہ پہنچایا جا سکا۔

 ایک بار پھر آئی ایم ایف کے دباو پر نجکاری کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer