ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف مساوی انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

تحریک انصاف مساوی انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مساوی انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہے، پنجاب کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ایوان وزیراعلیٰ میں رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر(ر) اعجازشاہ نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مساوی انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہے اورننکانہ صاحب سمیت اقلیتی عبادت گاہوں میں بہتر سہولتیں فراہم کریں گے، ترقیاتی منصوبے بناتے ہوئے عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے لیکن سابق دور میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل سے آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے پرعزم ہے،ہمارے ہر پروگرام میں عوام کی خوشحالی پر فوکس ہوگا اور پنجاب کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer