ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو 5 من عرق گلاب سے غسل دیا گیا

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو 5 من عرق گلاب سے غسل دیا گیا
کیپشن: City42 - Usman Buzdar Data Darbar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو  5 من عرق گلاب سے غسل دیا گیا ،  غسل کی تقریب میں  وزیراعلیٰ پنجاب سمیت  عقیدت مندوں کی کثیر تعداد  نےشرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی روح پرور تقریب ہوئی، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن، صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال، سیکرٹری اوقاف ذوالفقار گھمن، سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان، ممبر امور مذہبیہ کمیٹی داتا دربار عزیزالرحمان چن، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار سکندر ذوالقرنین، منیجر طاہر مقصود اور شیخ جمیل سمیت دیگر شریک ہوئے، مزار شریف کو غسل دینے سے قبل محفل حمد و ثناء اور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

مزار شریف کو 5 من سے زائد عرق گلاب سے غسل دیا گیا، جس کے بعد وزیراعلٰی پنجاب نے مزار شریف پر چادر پوشی کی، خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی نے ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعا کروائی۔

Sughra Afzal

Content Writer