ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ پولیس نے شراب سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا

شاہدرہ پولیس نے شراب سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا
کیپشن: City42 - Wine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) شاہدرہ پولیس نے  بیگم کوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے شراب سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا اور ایکسائز ملازم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی احسن سیف کے مطابق شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیگم کوٹ میں ناکہ بندی کر کے کنٹینر کو روکا جو شراب سے بھرا تھا۔ پولیس کے مطابق کنٹینیر میں 28 ہزار لیٹر شراب موجود تھی۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز ملازم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ کنٹینر قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اسلام آباد سے شراب لاہور لا رہے تھے جو مختلف علاقوں میں سپلائی ہونا تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer