سٹی42: پڑوسی ملک میں کھیلے جا رہے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے مسلسل دوسری میچ میں المناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے مداح ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ اس شکست کا ذمہ دار کون ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے آج پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 367 رنز کا ٹارگٹ دیا جو پاکستانی بیٹنگ لائن کے لئے ماؤنٹ ایورسٹ ثابت ہوا۔ پوری ٹیم 45 اووروں میں 305 رنز کے مجموعہ پر پہنچ کر ڈھیر ہو گئی۔ شاہین رنز کا ماؤنٹ ایورسٹ شاہین سر نہ کرسکے۔
آسٹریلیا نے اہم میچ میں پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی۔آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 367 رنز کا حدف دیا تھا
امام الحق 70 عبداللہ شفیق 64، محمد رضوان 46 رنز بنا کر نمایاں رہے.
ورلڈ کپ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست ہونے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداح بری طرح افسردہ ہیں اور گھروں کے لِوِنگ رومز سے لے کرگلی کوچوں ستک اور دوستوں کی محفلوں سے لے کرسوشل پلیٹ فارمز تک ہر جگہ یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ اس شکست کا ذمہ دار کون کون ہے۔
بعض شائقین پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو آج کے میچ میں شکست کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ وہ بابر اعظم کے ٹاس جیت کر بیٹنگ اس ٹیم کو دینے کے فیصلہ پر تنقید کر رہے ہیں جس کی اوپننگ پارٹنر شپ نے دوسینچریوں کے ساتھ 259 رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے ثابت کیا کہ انہیں بیٹنگ کا موقع دینا ڈیزاسٹر تھا۔وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے.
بھارتی شہر بنگلورو میں ہونے والے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ 2023 کے 18 ویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی, آسٹریلیا نے یہ دعوت خوب اُڑائی ، آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 368 رنز کا ہدف دیا لیکن شاہین پہاڑ جیسا ہدف نہ حاصل کرسکے ۔
آسٹریلوی اوپنر مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی باؤلرز کو سہولت کے ساتھ کھیلتے ہوئےسینچریاں سکور کیں ، پاکستان کو پہلی کامیابی 34ویں اوور میں ملی جب مچل مارش شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر اسامہ میر کو کچ تھما بیٹھے ، مچل مارش 108 گیندوں پر 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 259 رنز پر گری ، مچل کے بعد میکس ویل آئے لیکن پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے لیکن ان کا کام ڈیوڈ وارنر نے خوب سر انجام دیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 124 گیندوں پر 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے ۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے 134 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن عبداللہ شفیق میکس ویل کی گیند پر سٹونس کو کیچ تھما بیٹھے
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بچ اچھی لگ رہی ہے کوشش کریں گے کہ شروع کے اوورز میں وکٹ لیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی ، نائب کپتان شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ، بابر اعظم کا کہنا تھا گزشتہ میچ میں بیٹنگ اچھی نہیں کر سکے اس بار اچھی بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے ۔