سٹی42: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مثبت رجحان رہا،سرمایہ کار سرگرم رہے، شئیرز کی خریداری میں غیر معمولی تیزی کا رجحان رہا اور اسٹاک ایکسچینج کا 100 پوائنٹ انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روز 100 پوائنٹ انڈیکس میں 366 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
100 انڈیکس 0.73 فیصد اضافے سے 50 ہزار 731 کی سطح پربند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ کے مبصرین نے یاد دلایا ہے کہ آج جمعہ کے روز 50 ہزار کا سنگِ میل عبور کرنے کے بعد سٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ پوائنٹس انڈیکس کے لئے مئی 2017 کی 52 ہزار 876 پوائنٹس کا مارک بلند تری مارک ہے۔
بروکرز کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری اور ملک میں کاروباری حالات کی مجموعی بہتری کے سبب سرمایہ کار سرگرم ہوئے ہیں۔