یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائےضروریہ کی قلت, شہری پریشان

 یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائےضروریہ کی قلت, شہری پریشان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد) شہر بھر میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت غریبوں کیلئے سر درد  بن گئی۔دھرم پورہ ،تاجپورہ ،ہربنس پورہ،رنگ روڈ ،ضرار شہید روڈ کے یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی سنگین قلت سے صارفین کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شہر  بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر غریب طبقے کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، ایک کے بعد ایک اشیائے ضروریہ کی قلت غریب لوگوں کیلئےسر درد بن گئی ہیں۔ لاہور کے علاقے دھرم پورہ ،گڑھی شاہو ،ہربنس پورہ سمیت دیگر علاقوں کے یوٹیلٹی سٹوروں پر چینی ،دالیں،سستے چاول دستیاب نہ ہونے سے غربا پریشان ہیں۔

یوٹیلٹی سٹوروں پر 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1420 روپے نے کم آمدنی والے طبقے کو پریشان کردیا ۔اسی طرح گزشتہ کئی ہفتوں سے دالوں ،چاول،اور چینی کی سپلائی تعطل کا شکار ہے ۔ شہری کہتے ہیں کہ ایسے یوٹیلٹی سٹوروں کا کیا فائدہ جہاں سے غریب کو روٹی کا سامان بھی نہ مل سکے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت کا نوٹس لیں اور اس مسئلے کو حل کیا جائے ۔

Bilal Arshad

Content Writer