مینار پاکستان جلسہ، قافلوں کیلئے روٹ پلان جاری

 مینار پاکستان جلسہ، قافلوں کیلئے روٹ پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) مسلم لیگ ن  کی جانب سے مینار پاکستان جلسے کے لیے آنے والے قافلوں کے لیے روٹ پلان جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کل وطن واپسی پراسلام آباد  سے لاہور  مینارپاکستان جلسہ گاہ میں پہنچے گیں۔لاہور آمد پر پارکنگ پلان سے متعلق رہنمائی کے لیے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔

لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے آنے والے قافلے ملتان روڈ، کچہری چوک، اسٹیشن سے ہوتے ہوئے مینار پاکستان پہنچیں گے جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، نارووال اوع سیالکوٹ کے قافلے جی ٹی روڈ سے کالا شاہ کاکو سے براستہ رنگ روڈ مینار پاکستان پہنچیں گے۔

اٹک، چکوال، چنیوٹ، بھکر،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، خوشاب، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد اور میانوالی سے آنے والے قافلے موٹر وے سے سگیاں راوی پل سے مینار پاکستان جلسہ گاہ   پہنچیں گے جبکہ سینٹرل پنجاب سے آنے والے قافلوں کے لیے پارکنگ رنگ روڈ سے ملحقہ ایریاز میں بنائی گئی ہے۔
ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، لودھراں، کوٹ اددو، مظفر گڑھ، خانیوال، لیہ سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع لاہور ملتان موٹروے  سے براستہ بابوصابو چوک سے ہوتے ہوئے مینار پاکستان پہنچیں گے اور  شیخوپورہ سے آنے والے قافلے لاہور شیخوپورہ روڑ سے ہوتے ہوئے مینار پاکستان پہنچیں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer