بجلی بلوں کی ڈی ٹیکشن،اقساط میں بل جمع کرانے والوں کے لئے بری خبر

لیسکو،بجلی بل،اقساط،ڈی ٹیکشن،سٹی42
کیپشن: Electricity bill,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو کے بلنگ سسٹم میں فنی خرابی، بلوں کی ترمیم، ڈی ٹیکشن بلز کا اجرا اور اقساط کا کام مکمل طور پر ٹھپ ہوگیا، شہری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق لیسکوکےکسٹمر انفارمیشن اینڈ بلنگ سسٹم میں خرابی کےباعث ترمیم شدہ بلز کا نظام ٹھپ ہواہے،کمپنی بلوں کی تصحیح،ایڈجسٹمنٹ اور ڈی ٹیکشن بل کو سسٹم میں فیڈ کرنے میں ناکام ہونے لگی ہے، تمام سرکلز،ڈویژنز اور سب ڈویژنز میں بلوں کی ترامیم، اقساط کا کام مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔

کمپنی نے مینوئل بلز کے خاتمے کے لئے جدید تقاضوں سے مزین بلنگ سسٹم تیار کیا تاہم سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ترمیم شدہ بلوں کے اجراء میں تاخیر ہونے لگی ہے، لیسکو نے تمام بینکوں میں مینوئل بلز کی وصولی پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔