(ویب ڈیسک) ایکسچینج کمپنیز کا کرنسی کا ریٹ کیپ کرنے کا فیصلہ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن حکام نے کہا ڈالر سیمت دیگر کرنسی کی قدر کمی کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی کوشش کی ہے۔
جنرل سیکریڑی ظفر پراچہ کا کہناتھا کہ وزیر خزانہ بار بار کہ رہے ہیں کہ ڈالر 200 روپے سے نیچے ہونا چائیے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.50 روپے سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 227.90 روپے سے کم ہوکر 225.40 روپے تک گرگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 4.05 روپے سستا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 224.50 روپے سے کم ہوکر 220.45 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 5 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 258.50 روپے سے کم ہوکر 252.90 روپے کا ہوگیا۔
امارتی درہم 63 روپے 60 پیسے پر ہی برقرار ہے جبکہ سعودی ریال 80 پیسے سستاہوکر 59.80 روپے کا ہوگیا۔