ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے ٹرانسفر فکس فیس کی موجیں ختم

LDA-Transfer Fix Fee
کیپشن: LDA-Transfer Fix Fee
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے سکیمز  اور کنٹرولڈ ایریاز میں بھاری فیسوں کا اطلاق کردیا گیا، ایل ڈی اے ٹرانسفر فکس فیس کی موجیں ختم،ڈی سی ویلیو سےمنسلک کردیا گیا،آئندہ فی مرلہ سات ہزار ٹرانسفر فکس فیس کی بجائےڈی سی ریٹ کا ایک فیصد ادا کرنا ہوگا۔

گفٹ پراپرٹی رہائشی پلاٹ کی ٹرانسفر فیس 10 ہزار روپے ہوگی، جبکہ کمرشل پراپرٹی پر ایک فیصد ڈی سی ریٹ کا اطلاق ہوگا۔ قانونی وارثین کو ٹرانسفر فیس کی مد میں آئندہ ڈی سی ریٹ کا اعشاریہ پچیس فیصد ادا کرنا ہوگا، رجسٹریوں کی پلیسمنٹ پر بھی ڈی سی ریٹ کا اعشاریہ پچیس فیصد ادا کرنا ہوگا، شہریوں کو ایل ڈی اے میں اپنے ہی ریکارڈ کی کاپی کے لئے بھی فی صفحہ ایک ہزار روپے دینا ہوگا۔

جی پی اے پبلیکیشن کے لئے دوہزار فی مرلہ ادا کرنے ہوں گے، بلڈنگ پیریڈ توسیع پر سرچارج کی صورت میں ڈی سی ریٹ کا اعشاریہ پانچ فیصد دینا ہوگا، شہریوں کو اپنی پراپرٹی کی فائل چیکنگ پر بھی دس ہزار روپے فی فائل ادا کرنے ہوں گے۔

پراپرٹی قبضہ فیس کی مد میں ڈی سی ریٹ کا اعشاریہ پچیس فیصد ادا کرنا ہوگا، اس بارے میں ایل ڈی ای سی اینڈ آئی نے گورننگ باڈی کے فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایل ڈی اے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔