ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ویڈیو پیغام

Bolly wood
کیپشن: Indian actress
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس نے پوری دنیا میں پنجے گاڑ رکھے ہیں ،معروف بھارتی اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پوجا بیدی نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کیا تھا، بھارتی اداکارہ پوجا بیدی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں، اداکارہ کو ماسک نہ پہننے اور کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بھارتی اداکارہ اب کہتی ہیں کہ میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہوں، بھاپ لے رہی ہوں اور گرم غذا کا انتخاب کررہی ہوں، مضبوط قوت مدافعت سے کورونا وائرس کو شکست دوں گی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں سوچ رہی تھی کہ اب تک کورونا وائرس سے میرا سامنا کیوں نہیں ہوا کیونکہ یہ وائرس تو ہر ایک کو ہونا ہی ہے لہٰذا

اب مجھے بھی اس نے اپنا شکار بنالیا ہے اور میرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

پوجا بیدی نے کہا کہ ’وہ اپنی الماریوں کی صفائی کے دوران دھول مٹی کی وجہ سے انہیں الرجی ہوگئی تاہم طبیعت نہ سنبھلنے پر ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔اداکارہ نے کہا کہ ’ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ 99 فیصد لوگ جنہوں نے ویکسین کروائی ہے وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں لہٰذا ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہے۔‘