طلبہ کیلئے خوشخبری؛ بڑی پریشانی حل

Online College Admissions in Punjab
کیپشن: students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن ایڈمشن سسٹم فعال، فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لئے طلباء گھر بیٹھے آن لائن داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

 پنجاب آئی ٹی بورڈ نے کالجوں میں داخلوں کے لئے گھر بیٹھے فارم جمع کرانے کی سہولت ایکٹیویٹ کر دی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے 720 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔

لاہور کے 54 سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے بھی آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ آن لائن ایڈمشن سسٹم کے تحت انٹرمیڈیٹ اور بیچلرز ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔ ویب پورٹل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پی آئی ٹی بی  نے وضع کیا ہے۔

اس سال پہلی مرتبہ بیچلرز ڈگری پروگرامز  کے لئے بھی درخواستیں آن لائن وصول کی جا رہی ہیں۔ طلباء ویب سائٹ سے منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer