ٹریفک وارڈنز کو کرپشن کرنے پر کڑی سزا

 Seven traffice wardens suspended by Dig traffic
کیپشن: traffic wardens
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ڈی آئی جی ٹریفک سہیل اختر سکھیرا کی جانب سے لائسنسنگ پنجاب میں بے ضابطگیاں کرنے والے افسران کے خلاف کاروائیاں جاری،مختلف اضلاع کے7 وارڈنز کوکرپشن کے الزامات پر عہدوں سے ہٹا کرہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کاحکم دے دیا۔
ٹریفک پولیس میں کرپشن کی شکایات پر ڈی آئی جی ٹریفک سہیل سکھیرا متحرک نظر آرہے ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران 4 ڈی ایس پیز کو کلوز کیا گیا جبکہ درجنوں وارڈنز کومعطل اور نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ڈی ائی جی ٹریفک کی جانب سے گزشتہ روزمختلف اضلاع کے لائسنسنگ وارڈنزکوبے ضابطگیوں میں ملوث پانے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے،7 ٹریفک وارڈنز کو بسلسلہ انکوائری کلوز ٹریفک ہیڈکواٹرز کر دیا گیااور انکوائری کا اغاز کردیا گیا ہے۔

لائسنسنگ کے حصول کے لیے کسی شہری کو رشوت دینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

علاوہ ازیں ای چالان کی ادائیگی پر ایجنٹ سے کمیشن لینے والے وارڈن ہوشیار ہو جائیں،سی ٹی او نے ایجنٹ ساتھ بٹھانے والے وارڈنز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا،سی ٹی او  لاہورنےایس پیز،ڈی ایس پیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق کوئی وارڈن وائلیٹر سے چالان کی مد میں کیش رقم وصول نہیں کرے گا،وارڈنز وائلیٹر کو جاز کیش،ایزی پیسہ شاپ بھی ریکمنڈ نہیں کریں گے اور دوکاندار یا ایجنٹ کی وارڈنز کے ہمراہ موجودگی کی صورت میں پٹرولنگ افسر،ایڈیشنل انچارج اور سیکٹر انچارج کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او نے ویجیلینس سیل کو اہم شاہراہوں پر تعینات عملے کے قریب ایجنٹس کو چیک کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer