سٹی 42 : ای چالان کی ادائیگی پر ایجنٹ سے کمیشن لینے والے وارڈنز ہو جائیں ہوشیار،سی ٹی او نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو جاز کیش ایجنٹ ساتھ رکھنے والے وارڈنز کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔
ای چالان کی ادائیگی پر ایجنٹ سے کمیشن لینے والے وارڈن ہوشیار ہو جائیں،سی ٹی او نے ایجنٹ ساتھ بٹھانے والے وارڈنز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا،سی ٹی او لاہورنےایس پیز،ڈی ایس پیز کو مراسلہ جاری کر دیا،مراسلے کے مطابق کوئی وارڈن وائلیٹر سے چالان کی مد میں کیش رقم وصول نہیں کرے گا،وارڈنز وائلیٹر کو جاز کیش،ایزی پیسہ شاپ بھی ریکمنڈ نہیں کریں گے اور دوکاندار یا ایجنٹ کی وارڈنز کے ہمراہ موجودگی کی صورت میں پٹرولنگ افسر،ایڈیشنل انچارج اور سیکٹر انچارج کے خلاف کارروائی کی جائے گی،سی ٹی او نے ویجیلینس سیل کو اہم شاہراہوں پر تعینات عملے کے قریب ایجنٹس کو چیک کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے ۔