(عظمت مجید)ڈینگی بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے جبکہ شہر کے ہسپتال ڈینگی سے بھر گئے ہیں ایسے میں محکمہ صحت اور حکومت پنجاب نے ایکسپو میں ڈینگی فیلڈ ہسپتال بنایا،ایکسپوسیٹرہسپتال مریضوں سےبھرگیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈینگی کےواربدستورجاری ہیں،ایکسپوسیٹرہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں کمی آنے کی بجائےاضافہ ہورہا ہے،ایکسپوڈینگی فیلڈہسپتال میں171مریض زیرعلاج ہیں،ایکسپوڈینگی ہسپتال میں بہترسہولیات نہ ملنےپرمریض پریشان دکھائی دے رہے ہیں، مریضوں کا کہناتھا کہ 3گھنٹےسےڈینگی ٹیسٹ کرانے کے لئےلائن میں کھڑےہیں۔
ٹانگوں میں شدیددردہونےکےباوجودایک گھنٹےسےکھڑےہیں،بزرگوں کےٹیسٹ کے لئےعلیحدہ لائن اوروہیل چیئرکاانتظام ہوناچاہیے،انتظامیہ اپنی نااہلی کےباعث ذلیل نہ کرے،حکومت انتظامات بہتربنائےہماراکوئی پرسان حال نہیں۔
سٹی 42 کی ٹیم دیکھتے ہی ایکسپوانتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،انتظامیہ نےکیمرہ دیکھتےہی لوگوں کوزمین سےاٹھاکرکرسیوں پربٹھاناشروع کردیا،مریضوں کے لئےوہیل چیئر آگئیں اور کرسیاں کاانتظام بھی کیاجارہاہے۔
ڈینگی کے کاری وار سےبڑوں کے ساتھ بچے بھی بیمار ہورہے ہیں،ڈینگی بخار میں مبتلا بچوں کا ہسپتالوں میں رش لگ چکا ہے، ڈاکٹرزعبدالرؤف کا کہناتھا کہ ڈینگی بخار میں مبتلابچوں کی تعدادتیزی سے بڑھ رہی ہے،ڈینگی بڑوں کےساتھ بچوں کو بھی متاثر کر رہا ہے،سروسز ہسپتال پیڈزایمرجنسی میں 70فیصدمریض بچےڈینگی میں مبتلاہیں،والدین بچوں کوڈینگی سےبچانے کے لئےاحتیاطی تدابیرپر عمل کریں۔