ویب ڈیسک: ایبٹ آباد گلیات سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی شخصیت سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار یعقوب انتقال کر گئے۔
سردار یعقوب چار ماہ سے شدید علیل تھے۔ ق لیگ کے دور حکومت میں وہ علاقہ سے پہلی بار ایم این اے منتخب ہوئے اور ان کو قومی اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب کیا گیا جس کے بعد سردار یعقوب نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ انہوں نے 19 نومبر 2002 تا15 نومبر 2007 قومی اسمبلی میں بطورڈپٹی سپیکر فرائض سرانجام دیئے۔
سردار یعقوب پھیپھڑوں اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج رہے ان کی تدفین آبائی علاقہ نتھیا گلی میں کی جائے گی۔