ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹرمائیکل سلیٹر کوابھی چارج نہیں کیا گیا اور گھریلو تشدد کےمعاملے پرپوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر گھریلو تشددکے واقعے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ مبینہ گھریلو تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تاہم سابق کرکٹر کوآج گرفتار گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹرمائیکل سلیٹر کوابھی چارج نہیں کیا گیا اور گھریلو تشدد کےمعاملے پرپوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔
نیوساؤتھ ویلز پولیس کا کہناتھا کہ گزشتہ ہفتے کی شکایت کے بعد 51 سال کے شخص کو گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر 74 ٹیسٹ میچز اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ مائیکل سلیٹر نے ٹیسٹ میں 42.83 کی اوسط سے 5312 اور ون ڈے میں 24.07 کی اوسط سے 987 رنز اسکور کیے۔