ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینما گھر ایک بار پھر بند

سینما گھر ایک بار پھر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) نئی فلمیں نہ ہونے کے باعث سنے سٹار سینماز کو بند کردیا گیا، نئی فلموں کے ریلیز ہونے کے اعلان تک سینما گھر بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے چھ ماہ بعد کھلنے والے سینما گھر نئی فلمیں نہ ہونے کے باعث دوبارہ سے عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیں۔ سنے سٹار سینما ٹاؤن شپ، ایم ایم عالم روڈ اور خورشید محمود قصوری روڈ پر واقع زینوا مال سنے سٹار کو بند کردیا گیا ہے۔

سینما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی فلمیں نہ آنے کی وجہ سے سینما گھر مسلسل نقصان میں جارہے تھے اور نئی فلموں کے تسلسل سے آنے کا کوئی شیڈول ابھی تک طے نہیں ہوا جس کی وجہ سے عارضی طور پر سینما بند کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ جونہی نئی فلموں کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان ہوگا دوبارہ سے سینما گھروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا کیونکہ پرانی فلمیں سینما گھروں پر اب نہیں چل سکتی اور شائقین بھی پرانی فلمیں دیکھنے سینما گھر نہیں آتے۔