ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ایک اور آڈیو لیک

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ایک اور آڈیو لیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سی سی پی او لاہور تنازعات کی زد میں، سی سی پی او نے ایک نہیں دو دو کالز کرنے والوں کو گالیاں نکالیں ،ایک طرف خاتون کو انصاف اور داد رسی کیلئے سی سی پی او سے رابطہ مہنگا پڑگیا تو دوسری کال میں اپنے ہی کاروباری شراکت دار کو فون پر گالیاں اور دھمکیاں دے ڈالیں ۔

سی سی پی او عمرشیخ کی نازیبا گفتگو کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ رائیونڈ کی رہائشی خاتون نائلہ کو انصاف کی داد رسی کیلئے سی سی پی او سے رابطہ مہنگا پڑگیا، عمر شیخ نے داد رسی کی بجائے سخت لہجہ میں خاتون کو گالیاں اور دھمکیاں دے ڈالیں
مشتعل انداز میں نازیبا گفتگو پر فریادی خاتون فون بند کرنے پر مجبور ہو گئی،متاثرہ خاتون نے سی سی پی او کیخلاف مقدمہ کیلئے لٹن روڈ تھانہ میں درخواست جمع کروا دی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ خاوند کے معاملے پر سی سی پی او کو داد رسی کیلئے کال کی مگرالٹا انہوں نے گالیاں نکالیں اوردھمکیاں دینا شروع کردیں۔
سی سی پی نے ایک اور کال پر اپنے ہی کاروباری شراکت داروں کے ساتھ اپنا غصہ کچھ اس طرح نکالا کہ عمرشیخ نے تینو٘ں بھائیوں کوجان سے مارنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ آڈیو میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کہہ رہے ہیں کہ  آخری پانچ برسوں میں کاروبار کیا تاکہ باعزت روزگار ہو ، کاروبار کے بیچ میں آکر میری پیٹھ میں چھراگھونپاہے ۔ حال ہی میں سابقہ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کے ساتھ تلخ کلامی، رنگ روڈ زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون کے بارے میں قابل اعتراض گفتگو اور اب ان دو فون کالز نے سی سی پی او لاہور کی شخصیت کومزید متنازع بنا دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer