( حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک زمبابوے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
30 اکتوبر کو پہلے ایک روزہ میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، آصف یعقوب تھرڈ امپائر، راشد ریاض فورتھ امپائر اور جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ، احسن رضا تھرڈ، شوزب رضا فورتھ امپائراور جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے۔
تیسرے ایک روزہ میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ، احسن رضا تھرڈ امپائر، آصف یعقوب فورتھ امپائر اور جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے۔ سات نومبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ، راشد ریاض تھرڈ امپائر ہوں گے۔ آئی سی سی کے کویڈ قواعد وضوابط کے مطابق میچز میں تمام میچ آفیشلز مقامی ہوں گے۔
Match officials for Zimbabwe series confirmed
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 20, 2020
More: https://t.co/8V9yVFr1La#PAKvZIM | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/XNyAKaa9LC
یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، فخرزمان، حارث سہیل، محمد حفیظ، امام الحق، خوشدل شاہ، حیدر علی، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد حسنین، روحیل نذیر، موسیٰ خان، فہیم اشرف، حارث روف، ظفر گوہر ، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
مصباح الحق نے کہا کہ محمد رضوان اچھا کھیل رہا ہے اس لیے سرفراز احمد کے لیے اس اسکواڈ میں چانس نہیں بنتا تھا۔ سرفراز احمد کا چانس مشکل بن رہا تھا اب وہ ڈومیسٹک کھیل کر نیوزی لینڈ کے لیے تیار ہوں گے۔